دادو لوگوں نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزم کوہلاک کردیا

پولیس نے اب تک 30 مشتبہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ملزم کو باہر لا کر تشدد کر کے اس کی لاش کو جلا دیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ کے ضلع دادو کے گاؤں میں مشتعل افراد نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتارشخص کو پولیس اسٹیشن سے باہر لا کر تشدد کا نشانہ بنا کرہلاک کرڈالا اوربعد میں اس کی لاش کو بھی جلا دیا۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ضلع دادو کے پولیس افسر عثمان غنی نے بتایا کہ قریبی گاؤں کے لوگوں کو جب پتہ چلا کہ اس شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے تو انہوں نے مشتعل ہو کر پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا اور اسے باہر لا کر تشدد کر کے اس کی لاش جلادی۔

پولیس افسر کے مطابق اس شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا کیونکہ جب اسے حراست میں لیا گیاتو وہ اپنا نام اور گھر کا پتہ بھی ٹھیک طریقے سے نہیں بتا سکتا تھا،پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے اس پورے واقعے کی موبائل سے فلم بھی بنائی ہے جسے حملہ آوروں کے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 30 مشتبہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Load Next Story