پاکستانی وفد سے بدسلوکی پر سر شرم سے جھک گئے بھارتی صحافی

بات چیت سے راستے کھلیں گے، تعلقات اچھے ہونگے تو خطے میں امن قائم ہو گا، این آر گپتا

پاک بھارت تعلقات اچھے ہوںگے توخطے میں امن بھی اچھے سے قائم ہوگا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے ممتاز صحافی اور ہندسماچار کے سابق بیورو چیف این آر گپتانے کہاہے کہ بھارتی سرکار نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ جو کیا اس سے بھارتی صحافیوں کے سر شرم سے جھک گئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں این آرگپتا نے کہا کہ امرتسر کے ہوٹل ریڈسن میں پاکستانی وفد کو روکے رکھنے سے ہمیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔

گولڈن ٹیمپل میں بھارتی میڈیا کو سرکار کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستانی وفد آرہا ہے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بتایا گیا کہ پاکستانی وفد واپس چلاگیا ہے، ایسا کرنے سے بھارتی سرکارکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انھوں نے کہاکہ ملاقات اور بات چیت سے راستے کھلیں گے، بات چیت کے دروازے بند کرنا مشکلات کو بڑھا دے گا، پاک بھارت تعلقات اچھے ہوںگے توخطے میں امن بھی اچھے سے قائم ہوگا۔
Load Next Story