پی ای سی ایچ ایس گیس سے بھرے کمرے میں ماچس جلانے پر دھماکا چوکیدار زخمی
دھماکے سے کمرے کی کھڑکی اور شیشے ٹوٹ گئے۔
چوکیدار نے جیسے ہی ماچس جلائی کمرے میں بھری ہوئی گیس کا معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا اور شعلہ بھڑکنے سے کمرے میں آگ لگ گئی. فوٹو: فائل
فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں واقع مکان کی اوپری منزل پر بنے ہوئے کمرے میں پراسرار دھماکے سے علاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ دھماکے کے بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
مکان کا چوکیدار گل منیر جھلس کر زخمی ہوگیا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر آگ پر قابو پاتے ہوئے کمرے کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا جبکہ زخمی چوکیدار کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال لے جایا گیا ، فیروز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں چوکیدار رہائش پذیر تھا اور اس نے چائے بنانے کے لیے چولہا کھول کر جیسے ہی ماچس جلائی کمرے میں بھری ہوئی گیس کا معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا اور شعلہ بھڑکنے سے کمرے میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے سے کمرے کی کھڑکی اور شیشے ٹوٹ گئے۔