یش چوپڑاکی آخری فلم میں کام کرنے پر فخر ہےشاہ رخ

بالی وڈ کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا کردار نبھاتا رہوں گا۔

یش چوپڑا سے بچھڑنے کا دکھ ہے،شاہ رخ خان۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سال ختم ہورہا ہے یش چوپڑا کے بچھڑنے کا دکھ ہے اور ان کی آخری فلم میں کام کرنے پر بھی فخر ہے ۔


اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یش چوپڑا سے بچھڑنے کا دکھ ہے اور رواں سال کئی قد آور شخصیات کو اپنے ساتھ لے گیا۔ نئے چہرے بھی آرہے ہیں اور ان کے لیے بھی نیا سال اچھا ثابت ہونے کی امید ہے ۔بالی وڈ کی ترقی اور بہتری کے لیے کردار نبھاتے رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلمیں زیادہ تر باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرگئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے زیادہ محنت کرنے کے اصول پر کاربند ہوں ۔
Load Next Story