یورپی یونین حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنیکی اسرائیلی درخواست مسترد
اسرائیل نے بلغاریہ بم دھماکے کے تناظر میں تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کی درخواست کی تھی

یورپی یونین نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اوگدر لیبرمن نے بلغاریہ میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کے تناظر میں یورپی یونین سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی،
یورپی یونین کے موجودہ سربراہ قبرص کے وزیرخارجہ اریتو کوزاکو مارکولس نے بتایا کہ یورپی یونین کے ممالک میں حزب اللہ کو بلیک لسٹ تنظیم قرار دینے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ سالانہ مذاکرات کے بعد ایک نیوزکانفرنس میں کہا تھا کہ اب حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا وقت آگیا ہے۔