اے آر رحمان نے 15سال بعد سنگل گانا لانچ کر دیا
انفینٹ لو میرا خواب ہے اسی لیے مجھے بہت عزیز ہے۔
انفنیٹ لو دس گانوں کے برابر ہے، اے آر رحمان فوٹو : فائل
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے پندرہ برس بعد اپنا سنگل گاناان فنٹ لو لانچ کر دیا۔
2008 میں فلم سلم ڈاگ ملیئنر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے موسیقار اے آر رحمان نے ممبئی میں لانچ کی تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ یہ گانا ان کا خواب ہے اسی لیے انھیں بہت عزیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماں تجھے سلام اور وندے ماترم جیسے گانوں کے بعد انھیں ایسا خیال آتے پندرہ برس بیت گئے۔ اے آر رحمان نے گانے انفنیٹ لو کو دس گانوں کے برابر قرار دیاہے.