قریبی رشتے دار کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت شریک 2ملزمان کو عمر قید
ساس اور اہلیہ کے قاتل کو 45برس قید، داد محمدکوقتل کاجرم ثابت ہونے پر عمرقید اورجرمانے کی سزا۔
ساس اور اہلیہ کے قاتل کو 45برس قید، داد محمدکوقتل کاجرم ثابت ہونے پر عمرقید اورجرمانے کی سزا۔ فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی امینہ نزید انصاری نے قتل کے ملزم فیصل حسین کو سزا ئے موت جبکہ شریک ملزمان زیب حسین اور ابوبکر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
تینوں ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، مقتول قاتل کا قریبی عزیز تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ لانڈھی میںمقدمہ درج تھا، علاوہ ازیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے دہرے قتل میں ملوث ملزم محمد عامر کو مجموعی طور پر45 برس قید اور ایک لاکھ20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ملزم کو ساس مسماۃ خالدہ کو قتل کرنے پر 25 برس اور اہلیہ لبنیٰ کے قتل میں20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ اورنگی میں سلیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔
مزید براںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی نے لڑکی سے ذیادتی کے کیس میں ملوث محمد طاہر کو جرم ثابت ہونے پر14برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پرملزم کو مذید6 ماہ قید میں رہنا ہوگا، ملزم کیخلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں زرینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد امین نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے کیس میں ملزم شاہد عمران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ملزم کیخلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے، دریں اثناایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرصدف آصف نے قتل کے الزام میںملوث ملزم داد محمدکوجرم ثابت ہونے پرعمر قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 6ماہ جیل میں رہنا ہو گا، چند برس جیل میں رہنے کے بعد عدالت نے مجرم کوضمانت پر رہا کیا تھا ،ہفتے کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی، ملزم کے خلاف تھانہ بن قاسم میں مقتول کے بھائی عظیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا، علاوہ ازیںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث غلام مصطفیٰ کو جرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی،تھانہ شاہ لطیف نے ملزم کوموقع سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لوٹا ہوا مال برآمد کیا تھا۔