چناسوامی اسٹیڈیم کے گرد سخت سیکیورٹی حصار قائم
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی حفاظت کیلیے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کا تقرر کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور بھارت منگل کو منگلور میں میدان میں اتریں گے۔ فوٹو اے ایف پی
بنگلور پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے وینیو چناسوامی اسٹیڈیم کے گرد سخت سیکیورٹی حصار قائم کردیا۔
گراؤنڈ کے اندرباہر، کھلاڑیوں کے ہوٹلز اور آمدورفت کیلیے مختص راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے، پولیس کمشنر جیوتی پرکاش میرجی کا کہنا ہے کہ وینیو کے اردگرد بھی کوئی مظاہرہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منگل کو شیڈول پہلے ٹوئنٹی 20 کے میزبان اسٹیڈیم چنا سوامی کے ارد گرد ابھی سے سیکیورٹی حصار قائم کرلیا گیا، پولیس اہلکار گرائونڈ کے اندر اور باہر جاسوس کتوں کو ساتھ لیے مسلسل گشت کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کمشنر جیوتی پرکاش کا کہنا ہے ہم نے اسٹیڈیم کے اردگرد ایریا کو مکمل طور پر سیاسی سرگرمیوں کیلیے ممنوعہ قرار دیدیا تاہم گرائونڈ سے دور مظاہرہ کرنے کی اجازت ہوگی،دونوں حکومتوں کی جانب سے باہمی کرکٹ کے آغاز پر اتفاق کے بعد اب کسی انفرادی شخص یا تنظیم کو اس میں رخنہ ڈالنے نہیں دیاجائیگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی حفاظت کیلیے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کا تقرر کیا جارہا ہے، ان میں 4 ڈی ایس پی، 27 اے ایس پی، 270 سب انسپکٹرز، 1750 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل جبکہ 240 اے ایس آئیز مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور ہوںگے، سٹی آرمڈ ریزرو، کرناٹکا ریزرو پولیس اور سی آر پی اہلکاروں کو بھی استعمال کیا جائیگا، جاسوس کتوں کے ہمراہ گرائونڈ کی نگرانی شروع ہوچکی، ہر اہم جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میچ کے دن منگل کو اسٹیڈیم کے اردگرد 13 مقامات پر گاڑیاں پارک کرنیکی اجازت نہیں جبکہ صبح 11سے رات 12 بجے تک عام ٹریفک کی آمد ورفت پر بھی پابندی ہوگی۔