مارلون سموئلز کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر شکوک کی زد میں آگیا

سموئلز کو آئی پی ایل میں بھی مشکوک ایکشن رپورٹ ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔

میلبورن رینیگیڈز کے سموئلز نے اپنی ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی میں اہم کردار کیا تھا۔۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

ویسٹ انڈین اسٹار آل رائونڈر مارلون سموئلز کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر شکوک کی زد میں آگیا، اس بار بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ ڈیرن لی مین نے اس پر سوال اٹھا دیا ہے۔


میلبورن رینیگیڈز کے سموئلز نے اپنی ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی میں اہم کردار کیا تھا۔ لی مین نے کہا کہ میں نے سموئلز کے بولنگ ایکشن کے بارے میں امپائرز سے بات کی، میرا سوال یہ ہے کہ کوئی صرف دو قدم اٹھانے کے بعد قانونی حد میں رہتے ہوئے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیسے گیند کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سموئلز کو آئی پی ایل میں بھی مشکوک ایکشن رپورٹ ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔
Load Next Story