پریمیئر فٹبال لیگکے آر ایل کی ٹیم افغان ایف سی کے خلاف کامیاب

کے آر ایل نے افغان ایف سی کو، پی آئی اے نے پی ایم سی ایتھلیٹ کو اور فیصل آباد کو زیر کیا۔

کے آر ایل نے افغان ایف سی کیخلاف2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں3 میچزکا فیصلہ ہو گیا،کے آر ایل، کے پی ٹی اور پی آئی اے کی ٹیمیں فاتح رہیں۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ چمن میں کے آر ایل نے افغان ایف سی کیخلاف2-0 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں پی آئی اے نے پی ایم سی ایتھلیٹ کو فیصل آباد کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے زیر کیا،کورنگی اسٹیڈیم کراچی میں اسٹرائیکر شاکر لاشاری نے 2گول بنائے جبکہ فاتح ٹیم کا تیسرا گول اسٹرائیکر ذیشان علی کے نام رہا،کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں میزبان ٹیم نے ووہیب ایف سی کو 2-0 سے ہرا دیا۔
Load Next Story