6 مجاہدین کی شہادت کیخلاف سوپور میں تیسرے دن بھی مکمل ہڑتال

قصبے اورگردونواح میںتمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ، زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی.

قصبے اورگردونواح میںتمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ، زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جھڑپوں میں 6 مجاہدین کی شہادت کے خلاف سوپور میں تیسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔

سعدہ پورہ سوپور میں گزشتہ دنوں معرکہ آرائی کے دوران6 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ ہڑتال کے دوران قصبے اور اس کے گردونواح میں ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔




قصبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اوردیگر اداروں کا کام کاج بھی بری طرح سے متاثر رہااور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔
Load Next Story