عام انتخابات میںکامیاب ہوکرغریب کی تقدیر بدل دینگےشجاعت
نعروں کے بجائے عملی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں،چوہدری شہبازگوشی سے گفتگو۔
نعروں کے بجائے عملی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں،چوہدری شہبازگوشی سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم نعروں کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ملکی ترقی و خوشحالی کیلیے عوام ہمارا ساتھ دیں،عام انتخابات میں کامیاب ہوکر غریب کی تقدیر بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چوہدری شہباز گوشی سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے، ملاقات میں راولپنڈی کی سیاسی صورتحال،تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔