قومی زبان کی ترقی کیلیے واضح سمت ناگزیر ہے افتخار عارف

ایس آئی یو ٹی پروگرام ایتھکس اینڈ کلچر کے تحت ایک شام افتخار عارف کے نام کا انعقاد

تمام زبانوں کوفروغ اور ان کا جائز مقام ملنا چاہیے،منتخب کلام سناکر داد تحسین وصو ل کی. فوٹو: ایس یو آئی ٹی

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے شعبہ سینٹرآف بائیو میڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر نے اپنے پروگرام ایتھکس اینڈ کلچر آور میں نامور اردو شاعرافتخار عارف کے ساتھ ایک شام افتخارعارف کے نام کا انعقاد کیا، افتخارعارف جن کا شماراردوکے مایہ نازشعرا اور ادبی شخصیات میں ہوتا ہے نے اس بات کی اہمیت پر زوردیا کہ ملک میںقومی زبان کی ترقی وترویج کیلیے ایک صحیح ، واضح سیاسی سمت کا تعین ناگزیر ہے۔

ایس آئی یو ٹی کے پروگرام میں اپنے خیالات کااظہا رکرتے ہوئے انھوں نے نہ صرف اس بات پر افسوس کا اظہارکیا بلکہ اس کی نشاندہی بھی کی کہ اردو زبان کو سب سے زیادہ نقصان میڈیا میں زبان کے استعمال کا پست معیار اور تعلیمی نظام کی ابتری ہے، افتخارعار ف جوکہ نیشنل لینگویج اتھارٹی اور اکیڈمی آف لیٹرزکے سابقہ چیئرمین رہے ہیں نے اس بات کی اہمیت پر زوردیاکہ پاکستان کی تمام زبانوں کوفروغ دینا چاہیے اور انھیں قومی دھارے میں ان کا جائز مقام ملنا چاہیے۔




انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری معاشی اور سیاسی سرگرمیوں میں انگریزی زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے،پروگرام کے آخر میں افتخار عار ف نے اپنے انداز میں اپنا منتخب کلام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حاضرین کو سنا کر داد تحسین وصو ل کی۔
Load Next Story