منور حسن نے تاجر رہنما ایچ ایم حنیف کے والد کے انتقال پر تعزیت کی

کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے صرف عوام ہی نہیں تاجر بھی بری طرح متاثر ہیں، منورحسن۔

کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے صرف عوام ہی نہیں تاجر بھی بری طرح متاثر ہیں، منورحسن۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ممتاز تاجر رہنما ایچ ایم حنیف کے گھر گئے اوران کے والد اشرف تار محمد اور بھائی رئیس تار محمد کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔


اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی،نائب امرا، برجیس احمد،ڈاکٹر واسع شاکر ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرفرازاحمد، سابق یوسی ناظم جنید مکاتی، کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سابق صدر بشیر جان محمد، اعجاز تار محمد، حنیف لاکھانی، وہاب تارمحمد، مکہ مسجد کے پیش امام منصف عبد الغنی اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر موجود تاجر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے منورحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے صرف عوام ہی نہیں تاجر بھی بری طرح متاثر ہیں۔

بھتہ خوروں نے تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل کر دیا ہے،آج کراچی کے تاجر جن حالات میں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے ، بھتہ خوروں سے نجات نہ دلائی گئی تو ان کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا، انھوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے صنعتیں بیرون شہر اور بیرون ملک منتقل ہو رہی ہیں اس صورتحال میں ضروری ہے کہ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدام کرے۔
Load Next Story