سوات سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ 3 شدت پسند ہلاک اے این پی چارسدہ کا رہنما قتل

دہشتگردوں کی فائرنگ،جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند موقع پر اور ایک بھاگتے ہوئے مارا گیا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہجہان درانی چارسدہ میں فائرنگ سے جاں بحق، بارودی سرنگ پھٹنے سے اہلکارزخمی، بنوںمیں دھماکا،20 بم برآمد فوٹو: اے ایف پی

سوات میںسیکیورٹی فورسزاورشدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں3شدت پسندہلاک ہوگئے۔

دوسری جانباے این پی چارسدہ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہجہاں مسلح افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق گذشتہ شب بنجوٹ سردارئی کے علاقے میںلوگوںکی مشکوک افرادکی موجودگی کی نشاندہی پرسیکیورٹی فورسزنے ایکشن لیا تو دہشت گردوںنے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں2دہشتگرد موقع پرہلاک اورتیسرا بھاگتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے 2کلاشنکوف اورایک پستول کے علاوہ کافی تعدادمیںگولیاں بھی برآمد ہوئیں۔دہشت گردوںکی لاشیںشناخت کیلیے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔




شاہجہان درانی کو پشاور روڈ پہلوان قلعہ کے نزدیک اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میںگھر واپس جارہے تھے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی کے علاقے پہاڑی چشمے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کیلیے درجنوں افرادگرفتار کرلیے گئے، طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی۔ ادھرایران کی پولیس نے ایران اورپاکستان کی سرحد پردھماکا خیز موادسے بھری گاڑی قبضے میںلے لی، پولیس کے کے مطابق گاڑی میں 20 ٹائم بم اورریموٹ کنٹرول بم موجودتھے۔
Load Next Story