ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کیلیے بات چیت جاری
فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے
آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے پُر امید ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
RAHIM YAR KHAN:
ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی بات چیت جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے جس کیلیے رابطے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز کی پہلے بھی بات چیت چلی تھی مگر معاملات آگے نہ بڑھ سکے،ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے پُر امید ہیں۔