ذوالفقار آباد ٹرمینل تیار شہر میں آئل ٹینکرز کھڑے کرنے پر پابندی عائد
ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل 12 دسمبر سے آپریشنل ہو جائے گا
محکمہ داخلہ سندھ کا تمام تھانیداروں کوخلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم۔ فوٹو فائل
حکومت سندھ نے کراچی میں آئل ٹینکرز کی شیریں جناح کالونی سے ذوالفقار آباد ٹرمینل منتقلی کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر بھر میں کسی بھی مقام پر آئل ٹینکرزکی پارکنگ پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمشنر کراچی کی جانب سے موصول ایک مکتوب میں بتایا گیا تھا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل12دسمبر سے پوری طرح آپریشنل ہوجائے گا اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے ہیں خط میں محکمہ داخلہ سندھ سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر میں کسی بھی مقام پر آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عاید کردے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر 2 ماہ کے لیے پابندی عاید کردی گئی ہے اور اس پابندی کے بعد آئل ٹینکرز صرف ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر پارک کیے جاسکیں گے۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آئل ٹینکرز کی ذوالفقارآباد منتقلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا حکومت سندھ کو نوٹیفکیشن واپس لینے کیلیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ، حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پیر سے سندھ بھر میں پٹرویم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی، آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میرشمس شہوانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے آئل ٹینکرز کی ذوالفقارآباد منتقلی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔