48 گھنٹوں میں 9 پولیو ورکرزکا قتل طالبان کے مہلک ہونے کا ثبوت ہے واشنگٹن پوسٹ

اسامہ کیلیےجعلی ویکسینیشن مہم سی آئی اےکی غلطی تھی،اب صحت سےمتعلق ہرسرگرمی کوامریکی خفیہ ایجنسی کامنصوبہ سمجھاجاتاہے.

سی آئی اے نے متبادل پرغورنہیں کیا،پولیوکیخلاف کوششوں کواس سے زیادہ دھچکاکبھی نہیں لگا،پاکستان میں پہلے ہی تحفظات تھے. فوٹو: فائل

SYDNEY:
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے متعلق ہر مہم کو اب شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

اسامہ کے ڈی این اے کے لیے چلائی جانے والی جعلی مہم کے بعد پاکستان میں اب ہر ایسی سرگرمی کو امریکی خفیہ ایجنسی کا کوئی پروگرام سمجھا جاتا ہے، اس تناظر میں اسامہ کیلیے جعلی ویکسینیشن مہم سی آئی اے کی غلطی تھی، تاہم اس سلسلے میں صرف سی آئی اے کے آپریشن کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں، کچھ مسلمان معاشروں میں پولیو کے متعلق سازشی نظریات موجود ہیں، اسامہ کے واقعے سے قبل پولیو کو اسلامی شریعت کے خلاف سمجھا گیا، کہا گیا کہ اس میں ایڈز وائرس موجود ہیں اور یہ مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلیے بنائے گئے ہیں، والدین کا قطرے پلانے سے انکار بھی ایک مسئلہ ہے۔


پاکستان میں 48 گھنٹوں میں 9 پولیو ورکر ز کا قتل طالبان کے آپریشن کے منظم اور مہلک ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ موقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور دیگر علاقوں میں انکے حملے انسدا د پولیوکی مہم ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ عالمی سطح پر بیماری کے خلاف کوششوں کو اس سے زیادہ دھچکا کبھی نہیں لگا۔ دنیا بھر سے اس وائرس کا تقریباًخاتمہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں موجود ایک فیصد پولیو انفیکشن کے خاتمے کی کوششوں میں تھی۔ ناکامی کی صورت میں یہ وبا پھر پھیل سکتی ہے۔



2002 اور 2003 میں نائیجیریا میں اس مہم کی معطلی کی وجہ سے 16نئے کیس سامنے آئے تھے۔ پاکستان میں 80 ہزار فیلڈ ورکرز 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پلاتے ہیں۔ اسامہ واقعے میں چلائی جانے والی جعلی مہم میں جیسی کسی بھی کارروائی سے قبل تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتاہے لیکن سی آئی اے نے ایسا نہیں کیا۔ ملٹری آپریشن کے لیے یہ کارروائی خفیہ تھی تاہم سی آئی اے کے سامنے یہ پہلو بھی ہونا چاہیے تھا کہ اگر یہ واشگاف ہو گئی تو ویکسی نیشن مہم کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوگی اور ایسی چیزیں چھپی نہیں رہتیں۔
Load Next Story