بھارت کی ممبئی ٹیسٹ اور سیریز پر گرفت مضبوط
کوہلی کی ڈبل سنچری، میزبان نے 631 کا مجموعہ بنادیا، جیانت یادیو کے 104رنز
انگلینڈ کے دوسری باری میں 6 وکٹ پر 182رنز ، 49 کا خسارہ ، جیمی بیئراسٹوکی ففٹی فوٹو: فائل
بھارت کی ممبئی ٹیسٹ اور سیریز پرگرفت مضبوط ہوگئی، چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 182 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں، میزبان سائیڈ کو دوبارہ بیٹنگ کرانے کیلیے بھی مزید 49 رنزدرکارہیں،
تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی بھیانک انداز میں ہوا جب پہلی باری میں ڈبییو پر سنچری کا کارنامہ انجام دینے والے کیٹن جیننگز بغیر کھاتہ کھولے بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کپتان کک بھی توقعات پر پورا نہ اترتے ہوئے صرف 18 رنز پر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ریویو لینے کا بھی انھیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ معین علی کو جڈیجا نے کھاتہ نہیں کھولنے دیا، وہ مرلی وجے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
بین اسٹوکس 18 رنز پر ایشون کی گیند وجے کا کیچ ثابت ہوئے، دوسرے اینڈ پر کافی دیرسے موجود جوئے روٹ بھی آخر کار 77 رنز بناکر رخصت ہوگئے، انھیں یادیو نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ جیک بال (2) کو ایشون نے پارتھیو پٹیل کی مدد سے قابو کیا، جب چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے6 وکٹ پر 182 رنز بنائے تھے، اسے پہلے اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید 49 رنز درکار ہیں، جیمی بیئر اسٹو50 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے تھے، رویندرا جڈیجا اور ایشون نے دودو وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے451 رنز7 وکٹ سے دن کا آغاز کرنے والی بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی اور جیانت یادیو نے 600 سے بھی آگے پہنچایا، یادیو 104 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، کوہلی نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے 235 رنز بنائے، جس میں 25 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں، کرس ووئکس نے انھیں اینڈرسن کی مدد سے قابو کیا، بھونیشور 9 رنز پر عادل رشید کی گیند پر ووئکس کا کیچ بنے تو بھارت کی اننگز 631 رنز پر تمام ہوگئی، عادل نے 4 جبکہ معین علی اور جوئے روٹ نے دودو وکٹیں لیں۔