قائد اعظم ٹرافی فائنل سلمان بٹ کی سنچری نے واپڈا کو برتری دلوا دی
کپتان 125رنز بناکر پویلین رخصت ہوئے، ٹیم نے جوابی اننگز میں 5 وکٹ پر 244رنز جوڑلیے
کامران اکمل 27اورخالد عثمان 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود،عثمان خان، عماد بٹ اور رمیز عزیز کی1،1وکٹ فوٹو: اے ایف پی/فائل
SIMFEROPOL:
قائداعظم ٹرافی فائنل میں سلمان بٹ نے واپڈا کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھادیا، سابق ٹیسٹ کپتان کی شاندار سنچری سے ٹیم نے پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی فائنل میں حبیب بینک کے خلاف دوسرے روز واپڈانے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 23 رنز سے کیا، ابتدائی سیشن میں اوور نائٹ جوڑی عدنان رئیس اور سلمان بٹ نے ایچ بی ایل کے بولنگ اٹیک کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹیم کو 162 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی، اوپننگ پارٹنر شپ کا خاتمہ آخر کار عثمان خان کے ہاتھوں ہوا جب باہر جاتی ہوئی گیند کو عدنان نے پش کرنے کی کوشش کی تاہم فرسٹ سلپ میں موجود عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انھوں نے 170 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد سعد، سلمان بٹ کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اورصرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
عامر ساجد نے رمیز عزیز کی آف اسٹمپ کو جاتی فل بال کو مڈ آن کی جانب ہٹ کرنے کی کوشش کی مگر ٹاپ ایج پر وکٹ کیپر جمال انور نے خوبصورتی سے کیچ کو اپنے گلوز میں محفوظ کرلیا۔ انھوں نے 14 رنز بنائے۔ دوسرے اینڈ پر موجود سلمان بٹ کی شاندار اننگز کا اختتام مایوس کن انداز میں ہواجب رمیز عزیز کی گیند کو واپڈا کے کپتان کامران اکمل کور کی جانب پش کرکے تیزی سے سنگل لینے کیلیے دوڑ پڑے جواب میں سلمان بٹ بروقت کریز پر نہیں پہنچ پائے، ٹی وی امپائر نے بھی عثمان خان کی تھرو پر جمال کے ہاتھوں ان کے رن آؤٹ کی تصدیق کردی۔
سلمان نے 125 رنز کے لیے 234 بالز کا سامنا کیا جس میں سے 18 کو باؤنڈری کی سیر کرائی۔ 232 کے مجموعے پر واپڈا کی پانچویں وکٹ گری جب زاہد منصور نے یہ سوچ کر عماد بٹ کی گیند کو چھوڑ دیا کہ وہ باہر کی جانب جائے گی مگروہ سوئنگ ہونے کے بجائے آف اسٹمپ کے ٹاپ سے ٹکرا گئی، انھوں نے صرف 4 رنز بنائے، اگلے تین اوورز میں ایچ بی ایل کے بولرز کو مزید کوئی کامیابی نہیں ملی، جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو واپڈا نے 5 وکٹ پر 244 رنز بناکر 8 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، کامران اکمل 27 اور خالد عثمان 7 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ عثمان خان، عماد بٹ اور رمیز عزیز نے ایک ایک وکٹ لی۔ یاد رہے کہ ابتدائی روز ایچ بی ایل کی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، رمیز عزیز 90 اور عبدالرحمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔