جے ایس ٹی اورپی ایس ٹی کے ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے
ٹیسٹ اب آئندہ ماہ لیے جائیں گے، تاریخوں کا اعلان آج کیا جائے گا، سربراہ این ٹی ایس
صوبائی وزیرتعلیم کے کوآرڈینیٹرنوید زبیری کے مطابق جے ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ 9جنوری جبکہ پی ایس ٹی کے ٹیسٹ 19سے 23 جنوری تک ہونگے. فوٹو: فائل
ایچ ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ کے موقع پرامتحانی مراکزپرہونے والی شدیدنوعیت کی بدانتظامی کے بعداین ٹی ایس نے آئندہ ہفتے ہونے والے ''جے ایس ٹی'' اور''پی ایس ٹی'' کے پرچے ملتوی کردیے ہیں اب یہ ٹیسٹ آئندہ ماہ لیے جائیں گے جس کے لیے تاریخوں کااعلان این ٹی ایس آج کرے گا۔
تاہم صوبائی وزیرتعلیم کے کوآرڈینیٹرنوید زبیری کے مطابق جے ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ 9جنوری جبکہ پی ایس ٹی کے ٹیسٹ 19سے 23 جنوری تک ہونگے صوبائی محکمہ تعلیم کے ذرائع کاکہناہے کہ این ٹی ایس کے پاس اتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ لینے کا تجربہ نہیں ہے جس کے سبب اتوارکومنعقدہ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پربدانتظامی کے واقعات سامنے آئے ہیں جس سے براہ راست ہزاروں امیدوارمتاثرہوئے محکمہ تعلیم کے ذرائع کاکہناتھاکہ چونکہ اتوارکو سندھ بھر میں صرف20 ہزارامیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پراین ٹی ایس کاانتظامی کنٹرول کمزور رہاہے اورموثرانتظامات نہ ہونے کے سبب شکایات آئی ہیں۔
لہٰذا این ٹی ایس نے فی الحال جے ایس ٹی اورپی ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیے ہیں تاکہ ان کی تیاری اورانتظامات کااز سرنوجائزہ لیاجائے واضح رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم کے کوآرڈینیٹر نوید زبیری نے گلشن اقبال کے ٹیسٹ مرکزپر ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکزپرٹیسٹ بروقت شروع نہیں ہوسکا''ایکسپریس''نے این ٹی ایس کے سربراہ سے رابطہ کیا توانھوں نے ٹیسٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کردی ۔