آئی پی ایل پاکستانی کرکٹرز پر بند دروازے کھلنا مشکل ہوگیا
3 فروری کو ہونے والی نیلامی میں دستیاب 37 پلیئرز کی جو فہرست بھیجی گئی ہے، ان میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کے پہلے سیشن کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
پاکستانی کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر لیگ کے دروازے کھلنے کا امکان مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی جانب سے فرنچائزز کو 3 فروری کو ہونے والی نیلامی میں دستیاب 37 پلیئرز کی جو فہرست بھیجی گئی ہے، ان میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے خلاف باہمی کرکٹ سیریز کے آغاز کے بعد امید کی جارہی تھی کہ اب پاکستانی پلیئرز آئی پی ایل میں بھی جلوہ گر ہوں گے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ایک فرنچائز کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستانی پلیئرز کو خریدنے میں کوئی مسئلہ نہیں مگر انھیں نیلامی میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ موصول نہیں ہوا۔