نیشنل گیمز سائیکلنگ میں واپڈا کا کلین سوئپ
سندھ 6طلائی کے ہمراہ دوسرے جبکہ ایچ ای سی4 سونے کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پرہے۔
4 کلو میٹر مینز ٹیم پرسوٹ میں واپڈا نے 4 منٹ59 سیکنڈ اور 87 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
32 ویں قومی کھیلوں کے دوسرے روز واپڈا 10گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا۔
سندھ 6طلائی کے ہمراہ دوسرے جبکہ ایچ ای سی4 سونے کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پرہے، سائیکلنگ میں واپڈا نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام طلائی تمغے اپنے نام کرلیے، 4 کلو میٹر مینز ٹیم پرسوٹ میں واپڈا نے 4 منٹ59 سیکنڈ اور 87 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ایچ ای سی نے سلور، پاکستان ریلوے نے برانز میڈل حاصل کیا۔3 کلو میٹر ویمنز ٹیم پرسوٹ میں واپڈا نے 4 منٹ 50 سیکنڈ اور 44 پوائنٹس کے ساتھ طلائی، ایچ ای سی نے چاندی جبکہ پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
4 کلو میٹر مینز انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے صابر نے 5 منٹ 15 سیکنڈ اور 42 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ ، ایچ ای سی کے احسن نے سلور جبکہ پنجاب کے شکیل نے برانز میڈل اپنے نام کیا، 3کلو میٹر ویمنز پرسوٹ ایونٹ میں واپڈا کی راحیلہ بانو نے 4 منٹ 51 سیکنڈ 23 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ، ایچ ای سی کی عاصمہ نے سلور جبکہ پاکستان ریلوے کی فضہ ریاض نے برانز میڈل حاصل کیا۔کبڈی کے لیگ میچز میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 46-31 جبکہ واپڈا نے بھی خیبر پختونخوا کو ہی 48-27 سے ہرادیا۔ فٹ بال کے مینز لیگ میچز میں واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 1-0، پولیس نے پنجاب کو 2-0 سے ہرادیا۔
ویمنزمیں پنجاب اور ایچ ای سی کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔جمناسٹک مقابلوں میں فلوراور پوملیڈ ہارس ایونٹس ہوئے جن میں واپڈا 80.3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، ریلوے 70.3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایچ ای سی 68.7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لان ٹینس کے ٹیم مقابلوں میں2 کوارٹرفائنلز مکمل ہوگئے، واپڈا نے ایچ ای سی کو 2-0 جبکہ پنجاب نے سندھ کو 2-0 سے شکست دی ۔ انفرادی کوارٹرفائنلزمیں واپڈا کے عقیل خان نے سندھ کے ملک حمزہ سندھ کو 6-1،6-0، پنجاب کے ہیرا عاشق نے ایچ ای سی کے سعد مبارک کو 6-1، 6-1، پنجاب کے احمد بابر نے ایچ ای سی کے عثمان اعجاز کو 4-6، 6-3 جبکہ واپڈا کے یاسر خان نے سندھ کے طلحہ زبیر کو 6-0،6-0 سے ہرادیا۔
خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں سندھ5گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، واپڈا ایک گولڈ، 4 سلور اور3 برانز میڈلزکے ساتھ دوسرے جبکہ پنجاب ایک برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔مردوں کے مقابلوں میں واپڈا 2 گولڈ، 2سلور اور4 برانز میڈل کے ساتھ 96 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، ایچ ای سی3 گولڈ، 3 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ91 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری جبکہ پنجاب ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ 38 پوائنٹس جوڑکرتیسرے نمبر پر رہا، سندھ نے ایک سلور میڈل اور 26 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پائی۔مینز رائفل شوٹنگ میں پنجاب کے عثمان چاند جبکہ ویمنز میں مشال منیر نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔
مینز بیس بال مقابلوں میں بلوچستان نے پنجاب کو 3-1، واپڈا نے سندھ کو 14-3 اور پولیس نے بلوچستان کو 15-1 سے شکست دی۔ مینز سافٹ بال میں سندھ نے اسلام آباد کو 13-3 ، کے پی کے نے پنجاب کو 13-1 جبکہ پولیس نے سندھ کو 18-9 سے ہرادیا۔باکسنگ کوارٹرفائنلز کے 49 کلو گرام مقابلے میں ایچ ای سی کے سید ابرار جیتے ، 52 کلو گرام میں پنجاب کے نادر جبکہ 59 کلو گرام میں ریلوے کے مہران نے فتح حاصل کی۔ خواتین والی بال میں واپڈا نے پنجاب کو 3-0 سے ہرادیا، میچ کا اسکور 25-07،25-3 اور 25-9 رہا۔ دوسرے میچ میں ایچ ای سی نے کے پی کے کو 3-0 سے ہرایا، اسکور 25-12، 25-14اور25-6 رہا۔ویمنز والی بال میں پولیس نے پنجاب کو 3-0 سے ہرادیا۔
اسکور25-23, 26-24 اور 25-13 رہا۔ ٹیبل ٹینس میں لیگ مقابلے مکمل ہوئے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سندھ نے ایچ ای سی کو 3-0، ریلوے نے کے پی کے 3-2، سندھ نے ریلویز کو 3-0، ایچ ای سی نے کے پی کے کو 3-0، ایچ ای سی نے ریلوے کو 3-0، واپڈا نے بلوچستان کو 3-0، پنجاب نے بلوچستان 3-0 سے شکست دی، مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے پنجاب کو 3-1، پنجاب نے سندھ کو 3-0 ، واپڈا نے کے پی کے کو 3-0، ریلوے نے ایچ ای سی کو 3-1، ایچ ای سی نے بلوچستان کو 3-0 ، فاٹا نے بلوچستان کو 3-0 سے ہرا دیا۔
دوسرے روز پوائنٹس ٹیبل پر واپڈا10گولڈ ،2 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، سندھ6 گولڈ، 3 سلور اور ایک برانز کے ہمراہ دوسرے، ایچ ای سی 4 گولڈ اور 4 برانز میڈلز کی مدد سے تیسرے، پنجاب 4 گولڈ، 4 سلور اور 3 برانز میڈل کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، ریلو ے نے دو برانز، اسلام آبادنے ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔