ڈیرہ بگٹی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا
ایک ہزار میٹر کی گہرائی سے ملا،حجم ایک ٹریلین کیوبک فٹ ہوسکتاہے
حکام کے مطابق اس دریافت سے توقع ہے کہ ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے توازن میں بہتری آئے گی۔ فوٹو: فائل
او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
جس کا حجم ایک ٹریلین کیوبک فٹ ہونے کی توقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے زین ایکسپلوریشن لائسنسں کے آپریٹر اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ وینچر کے تحت زین ایس ایم ایل ون کنویں پر بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جو بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈوپلمنٹ کمپنی کے حکام نے یہ بات مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ہونیوالے ملاقات میں بتائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں اس دریافت کے بارے میں مزید تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ جن میں اس کا صحیح حجم اور دوسری معلومات شامل ہیں۔ گیس کا یہ ذخیرہ ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی سے ملا ہے۔ حکام کے مطابق اس دریافت سے توقع ہے کہ ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے توازن میں بہتری آئے گی۔