انٹرنیٹ کے ذریعے شکایات کا اندراج جلد شروع ہوگا ٹیکس محتسب

عملے کے صوابدیدی اختیارات کا ناجائز استعمال، شکایت کنندہ کیخلاف کارروائیاں عام ہیں

ٹیکس وصولیوں کا حجم بڑھانے کیلیے جلد ہی ویب سائٹ پر انٹرنیٹ کے ذریعے شکایات درج کرنے کا نظام شروع کیا جائے گا. فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف شکایات انٹرنیٹ کے ذریعے کی جاسکیں گی، جلد ہی ویب سائٹ پر شکایات کے اندراج کا سسٹم شروع کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے والے عملے کے صوابدیدی اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات عام ہیں لیکن پرانے نظام میں شکایات کا ازالہ ہونا تو الگ بات بلکہ الٹا شکایات کنندگان کو انتقام کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔




ٹیکس ادا کرنے والوں کی شکایات کے ازالے اور ٹیکس وصولیوں کا حجم بڑھانے کیلیے جلد ہی ویب سائٹ پر انٹرنیٹ کے ذریعے شکایات درج کرنے کا نظام شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے مکمل رازداری برتی جائے گی کہ جس کے خلاف شکایت کی گئی ہو اسے شکایت کنندہ کا نام معلوم نہ ہوسکے۔
Load Next Story