سوسائٹی کا ہیرو قلمکار ہوتا ہےحمایت علی شاعر

قلمکار جب تک نہیں جاگیں گے تبدیلی نہیں آئیگی،ڈی سی ایل لائبریری میں مشاعرے کی صدارت.

قلمکار جب تک نہیں جاگیں گے تبدیلی نہیں آئیگی،ڈی سی ایل لائبریری میں مشاعرے کی صدارت

پاکستان کے معروف گیت نگار حمایت علی شاعر نے کہا ہے کہ شاعری عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

آج پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمارے قلمکار جب تک نہیں جاگیں گے ملک میں تبدیلی نہیں آئیگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس سینٹرل لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل شعر وادب سے دور ہوچکی ہے، جب تک شہر میں مشاعروں کا باقاعدہ انعقاد ہوتا تھا تو تہذیب اور ثقافت زندہ تھی مگر اب سب کچھ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔




ہمارے بچے اب فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں کسی بھی سوسائٹی کا ہیرو اس کا قلمکار ہوتا ہے، حکمرانوں نے کبھی بھی ادبی اور ثقافتی سر گرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہیں کی،مشاعرے میں سلیم کوثر،صابر ظفر،عمیر علی انجم ،انور شعور، اعجاز رحمانی، حمیرا راحت،خالدہ عظمی، اختر سعیدی،خالد معین، شبیر نازش،حید حسنین جلیسی،سعید آغا،ودیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔
Load Next Story