جامعہ کراچی نے جعلی اسناد پر 29 داخلے منسوخ کردیے

اسناد داخلہ کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے دوران جعلی نکلیں،خالد عراقی.

اسناد داخلہ کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے دوران جعلی نکلیں،خالد عراقی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے جعلی مارک شیٹس پرداخلوں کے دبائو کومستردکرتے ہوئے ماسٹرز ماسٹرز پروگرام کے 29داخلے منسوخ کردیے ہیں۔

یہ داخلے نئے تعلیمی سال 2012 کیلیے کروائے گئے تھے جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے بتایاکہ ان جعلی مارک شیٹس پران داخلوں کا انکشاف داخلہ کمیٹی کی جانب سے جاری اسناد کی تصدیق کے دوران ہواہے جس کی بنیادپران کی منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے پروفیسرخالد عراقی کے مطابق شعبہ امتحانات سے تصدیق کروانے پر ماسٹرز کے 29 طلبا کی مارک شیٹ جعلی ثابت ہوئیں۔




یونیورسٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق منسوخ کیے گئے داخلوں میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ابرہیم خلیل،سعد عقیل خان،فہد سلطان، محمد وقاص خان ،شعبہ کامرس کے انعم اسرار علی،فہد احمد خان ، شکیب زاہد قاضی،سید احسان عباس زیدی،سید رفیع بن فخر، نعمان احمد ،شعبہ ایجوکیشن کے عمران راشد،جینیٹکس کی امبرین ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی صدف شوکت،حافظ ارسلان احمد،سید تنویر حیدر رضوی،شعبہ اسلامک لرننگ کے توصیف شوکت،شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے معیز الدین، شعبہ ابلاغ عامہ کی سیدہ میمونہ حسن،شعبہ فزکس کے ایاز کریم ،شعبہ فزیالوجی کی نائلہ ناز،شعبہ سیاسیات کے نوشاد کریم،بشرا رفیق،شعبہ سائیکولوجی میں اریبہ ریاض، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے محمد نعمان ہاشمی،فرید احمد،محمد علی ترار،شعبہ اسٹیٹکس کی ماہا صدیقی ،سید کامران عباس اور شعبہ زولوجی کے جاوید اقبال کے داخلے شامل ہیں۔
Load Next Story