ملزم کے ہاتھ سے گرنے والا پستول پولیس اہلکار اٹھا کر فرار

پولیس پیٹی بھائیوں کا تحفظ کرنے کی کوشش میں لگی رہی،عینی شاہدین۔

شارع فیصل پر ڈکیتی کے دوران دولہا کے بھائی کی ہلاکت کے بعد محلے دار گھر کے باہر کھڑے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
شارع فیصل پر باراتیوں سے لوٹ مار کے دوران ایک پولیس موبائل کھڑی تھی جس میں سوار اہلکار فرار ہونے والے ملزم کے ہاتھ سے گرنے والا پستول اٹھا کر پولیس موبائل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس واردات میں ملوث ڈاکوؤں سے ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی پولیس موبائل چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان کی موٹر سائیکل بہادر آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی، علاقہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کا تحفظ کرنیکی کوشش میں لگی رہی،تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود شارع فیصل لال قلعہ ریسٹورانٹ کے سامنے واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک نامعلوم ملزم کے ہاتھ سے گرانے والا پستول قریب ہی موجود پولیس اہلکار اٹھا کر پیدل فرار ہو گئے، یہ بات بارات میں شامل راجہ اور دیگر افراد نے ایکسپریس گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔




انھوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت ایک سفید رنگ کی پولیس موبائل سوزکی پک وہاں کھڑی تھی اور اس میں باوردی اہلکار سوار تھے ، اہلکار پولیس موبائل چھوڑ کر چلے گئے ، موقع پر موجود لوگوں نے پکڑے جانے والے ملزم کو پولیس موبائل میں لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کا سر پھٹ گیا تھا اور اس کا خون موبائل میں گرا ، ملزمان کی موٹر سائیکل نمبر KFO-313 بہادر آباد پولیس اپنے ساتھ لے گئی،عینی شاہدین نے بتایا کہ اس علاقے میں روزانہ کئی افراد کو لوٹا جاتا ہے جبکہ رات کی تاریکی ہوتے ہی موٹر سائیکل سوار گھات لگائے کھڑے رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی کار سلو ہوتی ہے اس کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں، پولیس موبائل 24 گھنٹے اس مقام پر کھڑی رہتی ہے۔
Load Next Story