شاہ فیصل ٹائون گرجا گھروں کے اطراف صفائی کے انتظامات مکمل

رکن اسمبلی ندیم مقبول اورایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے انتظامات کا معائنہ کیا

گرجا گھروں کے باہرصفائی کے بعد چونے کا چھڑکائو کیا جائے، ایڈمنسٹرٹر بلدیہ ٹائون. فوٹو: فائل

شاہ فیصل ٹائون میں مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اتوار کو رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اور دیگر کے ہمراہ مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کرکے انھیں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کی دلی مبارکباد دی، ایڈمنسٹرٹر بلدیہ ٹائون ظفر مجاہد نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کا استعمال ممکن بنایا جائے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ٹائون میں واقع گرجا گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے بعد چونے کے چھڑکائو کو بھی یقینی بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ نے کہاہے کہ اورنگی ٹائون میں کرسمس سے قبل صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کاموں کو تیز رفتاری سے انجام دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں میں مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
Load Next Story