جناح ٹرمینل فلائی اووراگلے ماہ مکمل کرلیا جائے گاایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

شارع فیصل پر بننے والی فلائی اوورسےایئر پورٹ اور نیشنل ہائی وے پرجانےوالےٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی،محمد حسین.

شارع فیصل پر بننے والی فلائی اوورسےایئر پورٹ اور نیشنل ہائی وے پرجانےوالےٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی،محمد حسین. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ جناح ٹرمینل فلائی اوور کو اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کر لیاجائے گا جبکہ شارع پاکستان پر بننے والے چاروں فلائی اوورز کو مارچ تک مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیں گے۔


یہ بات انھوں نے کراچی میں شاہراہوں اور فلائی اوورز کے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن ، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن محمد اطہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل پر بننے والی فلائی اوور سے ایئر پورٹ اور نیشنل ہائی وے پر جانے والے ٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی، تین لین کے اس فلائی اوور کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرلیا جائے گا، فلائی اوور پر تعمیراتی کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، فلائی اوور کے 9 اسپین تیار ہوچکے ہیں۔
Load Next Story