صومالی قزاقوں کیخلاف آپریشن 2پاکستانیوں سمیت 22بازیاب

ایم وی آئس برگ کو 3برس قبل یمن کے ساحل سے اغوا کیا گیا تھا،2یرغمالی لاپتہ

دونوں پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، انصار برنی ایڈووکیٹ۔ فوٹو اے ایف پی

صومالی ریجن کے علاقے پنٹ لینڈمیں فوجی دستوں نے سمندری قزاقوں کے خلاف آپریشن کر کے 2پاکستانیوں سمیت 22مغوی بازیاب کرالیے۔

قزاقوں نے دبئی کے ایم وی آئس برگ نامی جہاز کو 3برس قبل یمن کے ساحل سے اغوا کیا تھا۔ نیم خودمختارشمالی ریاست کے حکام کے مطابق یرغمالیوں کے جسموں پرتشددکے نشانات پائے گئے ہیں۔ مذکورہ جہازمارچ 2010 کوخلیج عدن سے 24رکنی عملے سمیت اغواکیاگیاتھا جن کا تعلق گھانا،بھارت،پاکستان،فلپائن ،سوڈان اوریمن سے تھا۔




2سال اور9ماہ کے یرغمالی عرصے کے بعد ان کے جسموں پرتشدد اوربیماریوںکے آثارپائے گئے ہیں ، انھیں خوراک اورطبی امداددی جارہی ہے۔ عملے کے 2ارکان کہاں گئے جبکہ آپریشن کے دوران قزاقوں کاکیابنا؟یہ نہیں بتایاگیا۔ ادھر انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دونوں پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Load Next Story