نائٹ ٹیسٹ کوجدت کا تڑکا لگانے کی تیاریاں مکمل
اسٹیڈیم کے قریب بنائے جانے والے سینڈی پوائنٹ پرساحل سمندرجیسا ماحول ہوگا
اتوار کو اسٹریٹ مال میں شائقین کو کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ نائٹ ٹیسٹ کو جدت کا تڑکا لگانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، اسٹریٹ مال میں شائقین کو کرکٹرز سے ملاقات کا موقع میسر آیا، پول اورسینڈی پوائنٹ کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز کا آغاز جمعرات سے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں شیڈول ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا، میزبان بورڈ کی جانب سے اس خصوصی موقع کو مزید خاص بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گابا اسٹیڈیم میں پول ڈک بنا دیا گیا جہاں ایک پول کے کنارے ٹائرڈکس ہوں گے، نشستوں کے ساتھ دھوپ سے بچاؤ کیلیے اوپر شیڈز بھی موجود ہیں، وہاں تماشائی جہاں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے وہیں گرمی بھگانے کیلیے پول میں ڈبکی بھی لگا پائیں گے۔
اس سلسلے میں ٹکٹ لینے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پن کوڈ قرعہ اندازی کے لیے بھیجیں جس پر انھیں ڈکس پر سیٹ دی جائے گی، جن لوگوں نے پہلے سے ہی ٹکٹ خریدی ہوئی تھی انھیں ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی بہترین پول ڈریسنگ میں پہنچیں، اسٹینڈز میں سے ہی باری باری شائقین کو پول ڈکس پر بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح اسٹیڈیم کے قریب سینڈی پوائنٹ بنایا جا رہا ہے جہاں پر ساحل سمندر جیسا ماحول ہوگا، وہاں پر کھانے پینے کے اسٹالز کے ساتھ کرکٹ ایکشن کا لطف اٹھانے کیلیے بڑی اسکرین بھی نصب ہوگی۔
قبل ازیں اتوار کو اسٹریٹ مال میں شائقین کو کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا، انھوں نے اس دوران نہ صرف آٹو گراف حاصل کیے بلکہ تصاویر بنوانے کا بھی چانس ملا۔ واضح رہے کہ نائٹ ٹیسٹ کیلیے شائقین میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں ٹکٹس فروخت بھی ہو گئی ہیں۔