لیاری کے چاروں تھانوں میں رکاوٹ یا بیریئرز نہیں لگائے گئے

تھانوں میں لگائے گئے بیریئرز سے عام شہریوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی

تھانوں میں لگائے گئے بیریئرز سے عام شہریوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی (فوٹو ایکسپریس)

امن و امان کی صورتحال اور پولیس پر حملوں کے حوالے سے مشہور شہر کے سب سے خطرناک علاقے لیاری کے چاروں تھانوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا بیریئرز نہیں لگائے گئے ہیں،

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی دوسرے علاقے کی نسبت لیاری میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب رہتی ہے اور لیاری میں مسلح ملزمان کی جانب سے تھانوں پر اکثر حملے کیے جاتے رہتے ہیں تاہم لیاری میں تھانوں کی حفاظت کے لیے کوئی انتظام نہیں کیے گئے ہیں،


تھانوں کے باہر لگائے جانے والے بیریئرز کے حوالے سے ایس ایچ او گلستان جوہر کا کہنا ہے کہ تھانوں میں لگائے جانے والے بیریئرز کیلیے فنڈز محکمہ پولیس ادا کرتا ہے، ایس ایچ او گلستان جوہر کینسن ڈین نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز جب تک خود کو محفوظ نہیں کریں گی، عوام کی حفاظت کیسے کریں گے،

انھوں نے بتایا کہ تھانوں میں لگائے جانے والے بیریئرز سے عام شہریوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی بیریئرز صرف گاڑیوں کے تھانوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے لگائے گئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ تھانوں اور پولیس کے دیگر دفاتر کے دروازوں پر لگائے جانے والے بیریئرز کے لیے فنڈز محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story