امریکی سوئمر مائیکل فیلپس کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے گا
مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس کے دوران سونے کے 5 اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔
مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس کے دوران سونے کے 5 اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔ فوٹو فائل
ریکارڈ ساز امریکی سوئمر مائیکل فیلپس کو اتوار کی شب بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی شو میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
31 سالہ تیراک نے ریو اولمپکس میں اپنے کیریئر کا 23 واں گولڈ میڈل جیت کر دنیائے سوئمنگ کو خیرباد کہا ہے ، مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس کے دوران سونے کے 5 اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔
ایوارڈ کیلیے نامزد ہونے کی خبر ملنے پر فیلپس نے کہا کہ میں اسپورٹس پرسنالٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے بہت پر جوش ہوں، یہ میرے لیے ایک ناقابل یقین سال رہا اور میں اس عظیم لمحے کا منتظر ہوں واضح رہے کہ مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور 23 طلائی، 3 چاندی اور 2کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔