سویڈن کی شہزادی میڈلین کی شادی جون میں ہوگی
شہزادی میڈلین اور کرسٹوفر اونیل کی شادی ہفتہ 8 جون 2013 کو اسٹاک ہوم کے شاہی محل میں ہو گی۔
شہزادی میڈلین اور کرسٹوفر اونیل کی شادی ہفتہ 8 جون 2013 کو اسٹاک ہوم کے شاہی محل میں ہو گی۔ فوٹو : اے ایف پی
RAWALPINDI:
سویڈن کی شہزادی میڈلین کی شادی جون میں اسٹاک ہوم میں امریکی برطانوی منگیتر سے ہو گی۔
گزشتہ روز محل سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی میڈلین اور کرسٹوفر اونیل کی شادی ہفتہ 8 جون 2013 کو اسٹاک ہوم کے شاہی محل میں ہو گی۔ 30 سالہ میڈلین بادشاہ کارل چہاردہم گستاف اور ملکہ سلویا کی سب سے چھوٹی بیٹی اور شاہی خاندان میں چوتھے نمبر پر ہے۔
شہزادی نیویارک میں ورلڈ چائلڈ ہوڈ فائونڈیشن کے لیے کام کرتی ہے جو اس کی والدہ نے 1999 میں محروم بچوں کے لیے قائم کی تھی۔ لندن میں پیدا ہونیوالے 38 سالہ اونیل خزانے کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ تاحال اس جوڑے کا سویڈن میں مستقل قیام کا کوئی منصوبہ نہیں۔