دنیا بھرمیں برف باری طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہمسری لنکا میں50 ہلاک9 لا پتہ

برطانیہ میں ریلوے ٹریک پرپانی سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر،یوکرین میں ہرشے پر برف کی چادر،چین میں سڑکیں گلیشیئر بن گئیں

سری لنکامیں17ہزارافرادکیمپوں میں رہنے پرمجبور،برف میںدھنسی گاڑیوں کونکالنے کیلیے بلڈوزراورکرینوں کی مدد لے لی گئی. فوٹو: رائٹرز

دنیا بھرمیں برف باری،طوفانی بارش اورسیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،سری لنکا میں 50 افراد ہلاک اور9لاپتہ ہیںجبکہ 17 ہزار سے زائد افراد ریلف کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں۔

برطانیہ میں ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہو نے سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،سری لنکا میں بارش اورسیلاب سے ہونے والی تباہی سے ہلاک افراد کی تعداد50ہوگئی ہے جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد ریلف کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں،یوکرین میں ہرشے نے برف کی چادر اوڑھ لی،چین میں شدید برف باری سے سڑکیں گلیشیئر بن گئیں،برف میں دھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے بلڈوزر اور کرینوں کی مدد لے لی گئی ۔




پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کاؤنٹی ویلز میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ہزاروں مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی جمع ہونے سے ٹرینوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ رہائشی علاقوں میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ۔ امدادی ٹیمیں آمدورفت کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہی ہیں۔ ادھر سری لنکا کے وسطی اور مشرقی حصوں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف ان دنوں برف میں ڈھکا ہوا ہے۔ درجہ حرارت منفی 23ڈگری تک گرچکا ہے۔ لیکن اس کڑاکے کی سردی کو بھی یوکرینی عوام بھرپورلطف اٹھا رہے ہیں۔ شدید سردی سے متاثرہ افراد کے لیے حکومت نے ایمرجنسی کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی لوگوں نے دریائے ماسکو پر جمی برف کو توڑکر سوئمنگ پول بنایا اور اس میں غوطے لگائے۔ شمال مغربی چین میں برف کے طوفان سے ٹریفک کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔شدید برفبا ری کی وجہ سے امدادی کام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔رات گئے 80 گاڑیوں اور300 مسافروں کو برفانی طوفان سے باہر نکالا گیا ہے۔
Load Next Story