اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں کوبھی خوش کردیا
شائقین ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے کے ساتھ ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ بھی گنگناتے رہے۔
شائقین ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے کے ساتھ ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ بھی گنگناتے رہے ۔ فوٹو: فائل
اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں کو بھی خوش کر دیا۔
برسبین ٹیسٹ میں اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ پرشائقین نے میچ کے پانچویں اور آخری روز ہر اسٹروک پر خوب داد دی، اس دوران ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگانے کے ساتھ وہ ''دل دل پاکستان، جان جان پاکستان'' بھی گنگناتے رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شکست کے باوجودکرکٹرز نے اسد شفیق کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا
ایک آسٹریلوی ٹی وی مبصر سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ گرین کیپس لڑ کر ہارے اس لیے کوئی افسوس نہیں، پہلی اننگز میں ناکامی کے بعد ایسے کانٹے دار مقابلے کی توقع نہیں تھی، اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔