بلوچستان فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا 7 جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں باپ قتل، بیٹا زخمی،کٹھن میں بارودی سرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک

ژوب، کوہلو سے چرواہا اور 2 بچے اغوا، ہرنائی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن زخمی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اندرون صوبہ فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے۔


مٹی کا تودہ گرنے سے 4کانکن زخمی ہوگئے 2بچوں اور چرواہے سمیت 3افراد کو اغواء کرلیاگیا ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنگو پیروزانی جاں بحق اور اس کا بیٹا حوران زخمی ہوگیا۔

سوئی کے علاقے کٹھن میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 2افراد ہلاک ہو گئے۔ ژوب کے علاقے قمردین کاریز سے نامعلوم افراد نے چرواہے محمد قلم کو 255 مویشیوں سمیت اغواء کر لیا۔ اسی علاقے سے 13سالہ نجیب اﷲ بھی لاپتہ ہے کوہلو میں ریاض احمد سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا، دریں اثناء ہرنائی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کاتودہ گرنے سے 4کانکن زخمی ہوگئے۔
Load Next Story