شاہد آفریدی کا 24 سال بعد ٹرین سے سفر دیکھنے والے حیران
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پاکستان ریلویز کے سفری معیار کو سراہا۔
میں نے اتنے طویل عرصے کے بعد ٹرین کے سفر کے ایک ایک لمحے کو بھرپور انجوائے کیا، آفریدی۔ فوٹو: فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ برسوں بعد ٹرین میں سفر کیا جس سے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت ہوئی، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے فیملی کے ہمراہ ٹرین پر سفر کرتے وقت کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیوی بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پاکستان ریلویز کے سفری معیار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 24 سال بعد ٹرین پر سفر کرنے کا تجربہ سفری معیار اور اوقات کار کے حوالے سے انتہائی خوشگوار رہا۔
شاہد آفریدی تصویر میں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں نے اتنے طویل عرصے کے بعد ٹرین کے سفر کے ایک ایک لمحے کو بھرپور انجوائے کیا۔