حیدرآباد کے سیکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے
صحت حکام کی غفلت کے باعث شہر کے وسط ہیرآباد میں کوئی ٹیم نہ پہنچ سکی
صحت حکام کی غفلت کے باعث شہر کے وسط ہیرآباد میں کوئی ٹیم نہ پہنچ سکی۔ فائل فوٹو
محکمہ صحت حیدرآباد کی غفلت کے باعث سیکڑوںبچے پولیو سے بچائو کے قطے پینے سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآبادکے وسط میں واقع ہیر آباد کے بلاک A/114 میں گزشتہ ہفتہ کی انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں جس کی وجہ سے سیکڑوں بچے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں ان کے علاقے میں نہیں آئیں جس کی اطلاع ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو دی گئی لیکن ان کی عدم توجہی سے ایک بار پھر ان کے بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے ۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک پاکستان میں پولیو کے 23 کیس ظاہر ہوئے ہیں جن میں حیدرآباد کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔