امن وامان کی مخدوش صورتحال پر میمن برادری کا مظاہرہ
قومی شاہراہ پر دھرنا ، ایس ایس پی نے تھانیدار ہالا اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا
قومی شاہراہ پر دھرنا ، ایس ایس پی نے تھانیدار ہالا اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا۔ فائل فوٹو
ہالا، مٹیاری، سعیدآباد اور بھٹ شاہ میں میمن برادری کو ہراساں وکرنے اغوا ، تاجروں سے لوٹ مار اور انہیں قتل کرنے کے خلاف ہالا میں میمن برادری نے احتجاجی مظاہرہ کرکے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
SSP مٹیاری منظور کھٹیان نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے SHO ہالا اور ہیڈ محرر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ایس ایس پی نے میمن برادری کو یقین دلایا کہ ہر صورت میں امن وامان برقراراور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مظاہرین اعظم میمن، عبدالغفور ودیگر نے کہا کہ کئی ماہ سے ضلع مٹیاری میں میمن برادری کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اب تک لوٹ مار کی27 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں کروڑوں روپے لوٹے گئے۔ ایک نوجوان کو قتل اور 3 کو زخمی کیا گیا جبکہ 2روز پہلے ڈاکٹر رفیق میمن کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔