فلنگ اسٹیشنز سی این جی قیمتوں کا تعین خود کریں گے
فیصلے سے بیمار صنعت دوبارہ توانا ہو جائے گی،شعبے میں مزید سرمایہ کاری ہو گی،غیاث عبداللہ پراچہ
فیصلے سے بیمار صنعت دوبارہ توانا ہو جائے گی،شعبے میں مزید سرمایہ کاری ہو گی،غیاث عبداللہ پراچہ ۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس سے اوگرا سے قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز اب قیمتوں کا تعین از خود کر سکیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے حکومت کی جانب سے پنجاب کے بعد سندھ اور خبیر پختونخوا میں بھی سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بیمار صنعت دوبارہ توانا ہو جائے گی،شعبے میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔
ڈی ریگولیشن کے بعد اب گیس اور بجلی کی قیمت اور ٹیکس کا تعین حکومت کرے گی جبکہ قیمت سی این جی مالکان طے کریں گے، اس فیصلے سے سی این جی کے شعبے میں صحت مند مسابقت جنم لے گی جس سے سروس کا معیار بہتر ہو گا اور صارفین کو فائدہ پہنچے گاجبکہ 4سال سے مختلف عدالتوں میں زیر التوا بہت سے مقدمات حل اور عدالتی جنگ ختم ہو جائے گی، اس فیصلے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر ہر وقت گیس دستیاب ہو گی۔