حصص مارکیٹ پھرمندی کی زدمیں 11پوائنٹس گرگئے
انڈیکس14553پوانٹس پربند، 49فیصدشیئرپرائسزمیںکمی،1.37 ارب روپے کا نقصان
انڈیکس14553پوانٹس پربند، 49 فیصد شیئر پرائسزمیں کمی،1.37 ارب روپے کا نقصان۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکاکی جانب سے پاکستان کوآئندہ 48 گھنٹوں میںکولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں1.2 ارب ڈالرزجاری ہونے کی اطلاعات کے باوجود جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج پھر سے مندی کی زد میں آگئی تاہم بعض شعبوں کے سیزنل اسٹاکس میں خریداری کے باعث انڈیکس کی 14500 کی حد مستحکم رہی۔
مندی کے سبب49.25 فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک ارب37 کروڑ37 لاکھ99 ہزار 488 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرروایتی شعبوں، کثیرقومی کمپنیوں، پی آئی سی ٹی، جے ایس اینڈ کمپنی کے علاوہ بعض بینکوں میں محدود پیمانے پر سرمایہ کاری کے سبب ایک موقع پر52.75 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 14600 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن پرافٹ سیلنگ کی شدت بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی رونما ہوئی۔
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر69 لاکھ57 ہزار807 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں10 لاکھ11 ہزار 871 ڈالر، میوچل فنڈز11 لاکھ79 ہزار907 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 47 لاکھ66 ہزار28 ڈالر کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 11.39 پوائنٹس کمی سے 14553.29،کے ایس ای30 انڈیکس 40.38 پوائنٹس کمی سے 12592.74 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 24.69 پوائنٹس کمی سے24988.52 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 41.80 فیصد زائد رہااور مجموعی طور پر8 کروڑ14 لاکھ 67 ہزار 210 حصص کالین دین ہوا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 270 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں114 کے بھائو میں اضافہ، 133کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔