شاہ رخ فلم کی شوٹنگ کے لیے دیپکا کے ساتھ جکارتہ پہنچ گئے

بالی ووڈ کنگ نے اپنی آنیوالی فلم کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ نے اپنی آنیوالی فلم کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نئی فلم کی ہیروئن دیپکا پڈوکون کے ساتھ جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ اداکارہ کے ساتھ نئی فلم کی شیڈول شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے اپنی آنیوالی فلم کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ''جب تک ہے جان'' مسلسل بلندی کی طرف جارہی ہے۔

مگر وہ اب اپنی ساری توانائی روہت سینٹی کی فلم چنائے ایکسپریس میں صرف کررہے ہیں جس میں ان کے مقابل دیپکا پڈوکون ہیں جو اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں ان کی ہیروئن تھیں شاہ رخ خان نے گوا میں اپنا شیڈول مکمل کرنے کے بعد جکارتہ پہنچ گئے جہاں وہ چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ میں حصہ لینگے۔
Load Next Story