گزشتہ رمضان کے مقابلے میںمصالحے80فیصد تک مہنگے

زیرہ سیاہ360،ہلدی 120،دارچینی100روپے کلوفروخت،خشک میوے بھی 70 فیصدتک مہنگے

رمضان میں زیرہ سیاہ360،ہلدی 120 ،دارچینی 100 روپے کلوفروخت،خشک میوے بھی 70 فیصدتک مہنگے

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مصالحہ جات اور خشک میوے کے نرخوں میں ہفتہ واربنیادوںپر30 فیصد اضافہ اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 سے 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، سب سے زیادہ اضافہ سرخ مرچ کے فی کلو نرخ میں دیکھنے میں آیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 روپے اضافے کے ساتھ 380 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔


اسی طرح دھنیا ثابت 110 روپے، ہلدی 40 روپے اضافے سے 120 روپے، دار چینی 30 روپے اضافے کے ساتھ 100 روپے کلو، زیرہ سیاہ 360 روپے کلو، بڑی الائچی 900 روپے کلو، لونگ 1300 روپے کلو، کالی مرچ 620 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ خشک میوہ جات کے نرخوں میں بھی 40سے 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کی ماہ رواں کی فہرست کے مطابق پستہ کے نرخ 1200 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں پستے کی فی کلو قیمت 1500سے1800 روپے طلب کی جا رہی ہے جبکہ امریکی بادام 600 روپے، بڑی کشمش 300 روپے، قندھاری کشمش 300 روپے، چھوہارا 90 روپے کلو، کھوپرا 200 روپے اور آسٹریلین بادام 580 روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story