انڈس ایئر کووزارت دفاع نے فضائی آپریشن کی اجازت دیدی
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشن کیلیے جگہ اورکاؤنٹرزکیلیے سی اے اے سے رجوع
عدالتی احکامات کے بعدمذکورہ نجی فضائی کمپنی کا ایئر لائسنس بحال کردیا گیا۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل
ISLAMABAD:
پاکستان میں ایک اورنجی ایئرلائن نے فضائی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس کے بعدقومی ایئرلائن کے مقابلے میں 4 نجی ایئرلائن ہوگئیں ان میں سے بھوجا ایئرکا فضائی لائسنس معطل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزرات دفاع نے پاکستان میں ایک اورنجی فضائی کمپنی انڈس ایئر کوفضائی آپریشن کی اجازت دیدی ہے ، انڈس ایئر جس کا ایئر آپریٹر لائسنس صدارتی احکامات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارتی نے منسوخ کردیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے بعدمذکورہ نجی فضائی کمپنی کا ایئر لائسنس بحال کردیا گیا۔
جس کے بعد مذکورہ فضائی کمپنی نے فضائی آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شروع کرنے سے قبل جگہوں اورکاؤنٹرکے انتخاب کیلیے بھی رجوع کرلیا ہے جبکہ فضائی میزبانوںکی بھرتیوںکا عمل بھی جاری ہے، انڈس ایئر فروری سے اندورن ملک اپنے فضائی آپریشن کاآغازکرے گی،ذرائع کے مطابق مذکورہ ایئر لائن نے ابتدائی طور پر 3 طیارے لیز پر حاصل کرنے کیلیے کوششیں شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ انڈس ایئرکا فضائی لائسنس صدرمملکت کی ہدایت کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منسوخ کیا تھا جس کے بعدمذکورہ ایئرلائن انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیاتھاجس میں یہ موقف اختیار کیاگیاتھا انڈس ایئر اپنے فضائی آپریشن کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے لائسنس حاصل کیاتھا تاہم بغیر وجہ بتائے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منسوخ کردیاتھا،دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ انڈس ایئرکوفضائی آپریشن کی اجازت وزرات دفاع نے دی ہے، تاہم مذکورہ ایئرلائن نے طیارے حاصل نہیںکیے لیکن فضائی میزبانوں سمیت دیگرکیبن کریواور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیوںکاعمل شروع کردیا ہے۔