انٹر کے داخلوں کا آغاز آج سے ہوگاایک لاکھ15ہزار نشستیں مختص
داخلہ فارم10 اگست تک خریدے اور جمع کرائے جاسکیں گے، قیمت60 روپے مقرر

مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت کراچی کے132سرکاری کالجوں اور 24 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کا آغاز آج (جمعہ)27 جولائی سے ہوگا، داخلہ فارم کراچی کے مختلف علاقوں میں میزان بینک کی42 شاخوں سے10 اگست تک خریدے اور جمع کرائے جاسکیں گے تاہم یہ مدت قابل توسیع ہوگی، داخلہ فارم کی قیمت60 روپے مقررکی گئی ہے،
فیکلٹی آف سائنس (پری میڈیکل پری انجینئرنگ)، کمپیوٹر سائنس، کامرس، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں67 کالجوں اور11 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبا جبکہ65 کالجوں اور13 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طالبات کو داخلے دیے جائیں گے،
132 سرکاری کالجوں اور 24 ہائرسیکنڈری اسکولوں میں داخلوں کیلیے مجموعی طور پر1لاکھ15ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں، مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے طلبا کی آسانی کیلیے شہر کے16سرکاری کالجوں میں کلیم سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جو میرٹ لسٹ کے اجرا کے بعد سے کام شروع کریں گے