استعماریت کا اصل حریف اسلام ہےڈاکٹرزاہد حسین
جامعہ علی گڑھ اور مدرسہ دیوبند مثبت اصلاحی کوششیں تھیں ،امیرتحریک اسلامی.
جامعہ علی گڑھ اور مدرسہ دیوبند مثبت اصلاحی کوششیں تھیں ،امیرتحریک اسلامی
امیرتحریک اسلامی پاکستان ڈاکٹر زاہد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں آج بھی استعماری نظام مسلط ہے جو دنیا کے مسائل کی بنیاد ہے۔
اسلام ہی استعمار ی نظام کا اصل حریف ہے،استعمار پہلے اصطلاحات رائج کرتا ہے اور پھر ان کے ذریعے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ،''مغربی استعمار کے ساتھ اسلام کی کش مکش''کے زیرِ عنوان تحریک اسلامی کراچی کے اجتماعِ عام سے فاران کلب لان میں خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ استعمار کا سب سے بڑا ہتھیار اس وقت ذرائع ابلاغ ہے، دینی قوتوںکومنظم ہوکر اس محاذ پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں استعماری ایجنڈے پر عمل کرنے والے علمائے سو،دانشوروں اورحکمرانوںکوپہچاننا اور ان کی سازشوں سے بچ کر رہنا ہوگا،امیرتحریک اسلامی کراچی تسنیم احمد نے کہا کہ استعمار نے سب سے بڑا وار ہمارے تعلیمی نظام پرکیا اور اسے برباد کرکے رکھ دیا،علی گڑھ اور دیوبند دو مثبت اصلاحی کوششیں تھیں جن کے اشتراک کے نتیجے میں امید کی جاسکتی تھی کہ صحیح اسلامی علمیت پروان چڑھتی اور دنیا کی امامت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا۔