13جنوری کو نشترپارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے
پاکستان کو بچا نے کیلیے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے، ثروت اعجاز.
پاکستان کو بچا نے کیلیے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے، ثروت اعجاز۔ فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلیے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسلام اور پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے والوں سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا، کراچی میں ہمارے کارکنان کو پے در پے قتل کیاجارہا ہے ، ہم آج تک لاشیں اٹھا رہے ہیں، اس کے باوجود پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور قیامت تک لگاتے رہیں گے، موجودہ حکومت کراچی میںٹارگٹ کلرز اور پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے،6ماہ کے لیے ہمیں سندھ حکومت دی جائے کوئی دہشت گرد نظر نہیں آئے گا، الیکشن سے پہلے پوری صفائی کی جائے مگر انتخابات کو بروقت ہی کرانا ہو گا، کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
کرپٹ اور دہشت گردجماعتوں کی بجائے محب وطن جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے، علما و مشائخ کا خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آچکا ہے،ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے علما و مشائخ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز نے کہا کہ مرکزی رہنما محمد شاہد غوری کی سر براہی میں 8رکنی سیاسی ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، 28 دسمبر کو مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا، 13جنوری کو کراچی نشترپارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، انھوں نے کہا کہ بشیر احمد بلور کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاورپولیو ٹیم پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔