طاہرالقادری بتائیں انکے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا راجا ظفرالحق

(ن) لیگ کا راستہ روکنے کے لیے طاہر القادری کو دیوار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.

(ن) لیگ کا راستہ روکنے کے لیے طاہر القادری کو دیوار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن ایک مبارک دن ہے۔

اس دن بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ہستی وجود میں آئی، قائد اعظم نے ہی مسلمانوں کی آزادی کا سامان پیدا کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا راستہ روکنے کیلیے طاہر القادری کو لاکر نواز شریف کے رستے میں دیوار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ طاہرا لقادری بتائیں کہ ان کے پاس اتنا بڑا جلسہ کرنے کیلیے پیسہ کہاں سے آیا۔




راجہ ظفرالحق نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سکریٹریٹ میں یوم قائد اعظم ، کرسمس اور محمد نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ ظفر الحق نے کہا اگر ریاست سے سیاست ختم کردی جائے تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہمارا مقابلہ بدنامی اور سونامی سے ہے، ایسی قوتوں سے ہے جو چھپ کر وارکرتی ہیں۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان اسلام کی تجربہ گا ہ کیلیے حاصل کیا۔
Load Next Story